نئی دہلی،19جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے بلند شہر میں گزشتہ سال 3دسمبر کو گؤکشی کے شک میں بھڑکے ہجومی تشدد میں جان گنوانے والے انسپکٹر سبودھ کمارسنگھ کے خاندان کو یوپی پولیس نے 70لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔سینئر پولیس افسر پرشانت کمار نے کہا کہ یوگی حکومت کی طرف سے دئے گئے 50لاکھ روپے کے معاوضہ رقم کے علاوہ ہم نے بھی خود کے بل پر 70لاکھ روپے کی مدد رقم دی ہے۔دراصل گزشتہ سال 3دسمبر کو ہونے والا تشدد گؤکشی کی افواہ کے کے بعد پھیل گیا،مویشیوں کی باقیات ملنے کی خبرکے بعدپولیس کو اس بارے میں مطلع کیا گیا تھا، جب پولیس جگہ پر پہنچی تو وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پولیس بھیڑ کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن لوگ بہت غصے میں تھے اور انہوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ تشددمیں مارے گئے تھے۔وہیں سمت نامی ایک نوجوان بھی قتل کر دیا گیا تھا۔